پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کنول شوذب نے کہا ہے کہ صدر مملکت ریاست کے سربراہ ہوتے ہیں، اپوزیشن کو ان کے خطاب کے دوران احتجاج نہیں کرنا چاہیے تھا، صدر مملکت نے کشمیر کے حوالے سے اچھا پیغام دیا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا خطاب نئے …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کنول شوذب نے کہا ہے کہ صدر مملکت ریاست کے سربراہ ہوتے ہیں، اپوزیشن کو ان کے خطاب کے دوران احتجاج نہیں کرنا چاہیے تھا، صدر مملکت نے کشمیر کے حوالے سے اچھا پیغام دیا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا خطاب نئے پارلیمانی سال پر ہوتا ہے، ان کے خطاب کو ایوان میں تمام جماعتوں کو سننا چاہیے مگر اپوزیشن نے صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایوان میں احتجاج کیا جو مناسب نہیں ہے، اس سے ملک میں اپوزیشن کی جانب سے مثبت پیغام نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے ملک میں تمام شعبہ جات میں اصلاحات کے حوالے سے رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن پر کوئی پریشر نہیں ڈال رہی اور نہ ہی انتقامی کارروائی کر رہی ہے، اپوزیشن کے خلاف بنائے گئے مقدمات ماضی میں ان کے اپنے ادوار کے ہیں، حکومت کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈر کے ذریعے ممبران اسمبلی کو ایوان میں لائے مگر وہ اجلاس کے دوران ایوان سے غائب رہے اور پارلیمنٹ کی لابیوں میں خوش گپیوں میں مصروف رہے۔