26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپارلیمانی سیکریٹری   صبا صادق کی زیر صدارت پاکستان ویتنام پارلیمانی فرینڈ...

پارلیمانی سیکریٹری   صبا صادق کی زیر صدارت پاکستان ویتنام پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا افتتاحی اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):پاکستان ویتنام پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ (پی ایف جی) کا افتتاحی بریفنگ اجلاس منگل کو یہاں ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

- Advertisement -

اجلاس میں ممبران آسیہ ناز تنولی، شہناز سلیم ملک، کرن حیدر، اختر بی بی اور شائستہ خان نے شرکت کی۔وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ویتنام میں پاکستان کے سفیر، تجارت و سرمایہ کاری کے اتاشی اور وزارت خارجہ و تجارت کے حکام نے دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پاکستان ویتنام پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی کنوینر صبا صادق نے پاکستان کے بدھ مت کے ورثے سے منسلک مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الپارلیمانی روابط کو مضبوط کرنے سمیت اقتصادی و ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اراکین نے پاکستان اور ویتنام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے، سفارتی کوششوں کی حمایت اور عوام سے عوام اور پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596622

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں