پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کا ٹویٹ

46

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو باور کرایا ہے کہ خطے کا امن کا قیام کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل سے وابستہ ہے۔

منگل کو شہر یار آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا ہے کہ خطہ کا پائیدار امن اور استحکام تمام حل طلب مسائل بالخصوص کشمیر کے تنازعہ کے حل سے ممکن ہے۔