پارلیمنٹ نے بھارتی جارحیت کی مذمت سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے بھارتی جارحیت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں ہلاکتوں کی مذمت سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل …

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے بھارتی جارحیت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں ہلاکتوں کی مذمت سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق حق خودارادیت کے لئے کشمیری عوام کی طرف سے شروع کی گئی ان کی اپنی جدوجہد کی جائز حیثیت کو تسلیم کرتا ہے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے طاقت کے ظالمانہ استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں 110 سے زیادہ افراد شہید اور 12 ہزار سے زیادہ شدید زخمی ہوئے جن میں سے بہت سوں کی حالت نازک ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مظاہرین کے اوپر چھرے والی بندوقوں کے استعمال اور انہیں نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں 700 سے زیادہ افراد کی آنکھوں پر زخم آئے ہیں اور کم از کم 150 افراد مکمل طور پر نابینا ہو چکے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کے بہادر عوام کی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مسلسل بے مثال جدوجہد پر ان کے حوصلے اور عزم کو سلام پیش کرتا ہے اور حریت قیادت انسانی حقوق کے کارکنوں‘ صحافیوں اور دیگر سیاسی شخصیات کی گرفتاری اور انہیں زیر حراست رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے اور بھارتی حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ انہیں فوری طور پر رہا کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply