پارلیمنٹ و جمہوریت کو کمزور کرنے میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں،خواجہ سعد رفیق

197
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں۔

منگل کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں،عمران خان ایک مجرم کے طور پر تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں ان کو جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کروانے والے ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ الیکشن کب ہوگا ۔