پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خطاب میں علامہ اقبال کے شعر کا حوالہ

122

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران علامہ اقبال کے شعر کے ذریعے تعلیم یافتہ، صحت مند اور ذمہ دار قوم کے ذریعے ایک نئے اور عظیم الشان پاکستان کی تعمیر کا تذکرہ کیا۔

پیر کو اپنے خطاب کے دوران صدر مملکت نے ہنر مند اور ذہین افراد کو اقوام کی ترقی کیلئے سب سے بڑا ستون قرار دیا اور اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا۔

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ