13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںپارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، آڈٹ اعتراضات اور مالی بے...

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، آڈٹ اعتراضات اور مالی بے ضابطگیوں پر اظہار برہمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس منگل کو چیئرمین جنید اکبر خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ سمیت دیگر اداروں کے مالی امور پر آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران مالی سال 22۔2021 میں 5.5 ملین کی مختلف سروسز بغیر مسابقت کے حاصل کئے جانے کا انکشاف ہوا جو قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سی پیک آئی سی ڈی پی منصوبے کے تحت مختلف اخراجات کئے گئے جن پر چیئرمین پی اے سی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آیا وزارت خزانہ پیپرا رولز کو معطل کر سکتی ہے؟ اور متعلقہ حکام سے پوچھا کہ گزشتہ تین سے چار سال میں اس معاملے پر کیا اقدامات کئے گئے؟ وزارت خزانہ کے حکام نے جواب دیا کہ یہ معاملہ انہیں ریفر کیا جائے جس پر چیئرمین پی اے سی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں چائے پینے آئے تھے ؟ آپ کو معلوم تھا کہ یہ آڈٹ پیرا زیر بحث آئے گا پھر بھی تیاری کے بغیر کیوں آئے؟۔

- Advertisement -

کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ 15 دن کے اندر معاملے کا حل پیش کرے۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ملک کی 9 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ڈیفالٹرز سے 877 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام رہیں۔ کیسکو میں 603 ارب روپے کے بقایاجات کی عدم وصولی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت دی کہ ٹاپ 300 ڈیفالٹرز کی فہرست فراہم کی جائے اور ہر ماہ ریکوری کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔اجلاس میں اووربلنگ کے باعث صارفین کو 21 ارب روپے سے زائد کی رقوم واپس کئے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

آڈٹ حکام نے نشاندہی کی کہ میٹر ریڈنگ عملے کی غفلت واضح ہے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سیکرٹری پاور نے وضاحت دی کہ صارفین سے اضافی بلنگ کی گئی جس کے بعد رقم واپس کی گئی۔معاشی بحران اور پاور سیکٹر اجلاس کے دوران وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاور سیکٹر کی بدانتظامی کے باعث نہ صرف معیشت بلکہ گھریلو صارفین بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مختلف مالی بے ضابطگیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری اصلاحی اقدامات اٹھائیں اور آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566287

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں