- Advertisement -
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ پی اے سی اراکین کو غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 58 ارب روپے کا قرضہ ری شیڈول ہو چکا ہے اور اسے ہر صورت واپس کرنا ہوگا۔ جنید اکبر نے معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ منصوبہ بندی و ترقیات کی وزارت کو بھی اجلاس میں طلب کرنے پر زور دیا۔۔
- Advertisement -
اجلاس میں وزارت اقتصادی امور کے افسران کو 5 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اعزازیے دینے کا معاملہ نمٹا دیاگیا۔ کمیٹی کی جانب سے وزارت خارجہ کے آڈٹ اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568771
- Advertisement -