18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ کئےگئے ہیں ۔ اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مہمانوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے جب کہ میڈیا کے نمائندوں کو محدود تعداد میں جانے کی اجازت ہوگی۔

میڈیا کے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مقرر کردہ بیٹ رپورٹرز کے ذریعے صرف دو رپورٹرز کے نام جمع کرائیں تاکہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل سے بچا جا سکے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا کہ میڈیا آؤٹ لیٹس جنہوں نے پہلے ہی اپنے رپورٹر کی اسناد جمع کرا دی ہیں وہ متعلقہ دفتر سے اپنے خصوصی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں،جن اداروں نے ابھی تک نام جمع نہیں کرائے ہیں وہ مشترکہ اجلاس کے دوران آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مقرر کردہ واٹس ایپ نمبر کے ذریعے اپنے دو نمائندوں کی تفصیلات بھیجیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570631

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں