پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگری کے اسلامی تعمیراتی ورثے کی تصویری نمائش،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے افتتاح کیا

101

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگری کے اسلامی تعمیراتی ورثے کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے۔نمائش قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پاکستان میں قائم ہنگری کے سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے ۔نمائش میں ارکین پارلیمنٹ ، سفارتکاروں ، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندوں اور اعلی سرکار ی حکام نے شرکت کی۔

نمائش میں ہنگری کے شاندار اسلامی تعمیراتی ورثے اور اسلامی تہذیب سے اس کے تعلق کو تصویری فن پاروں کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ہنگری کے سفارتخانے کی جانب سے تصویری نمائش کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہنگری کے اسلامی تعمیراتی ورثے کو خوبصورتی اجاگر کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی سطح پر تبادلوں کے فروغ سے دونوں ممالک میں ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا ۔

ہنگری کے سفارتخانے کی جانب سے اسلامی تعمیراتی ورثے پر تصوہری نمائش کا انعقاد قابل تعریف ہے ۔ہنگری کے سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت حاصل ہوگی ۔