پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس 7 جون کی بجائے 9 جون کومنعقدہوگا

222

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اورمشترکہ اجلاس اب 7 جون کی بجائے 9 جون کومنعقدہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجلس شوری کا 7 جون 2022 کو ہونے والے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے ۔

مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مراسلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو بھجوا دیا ۔مجلس شوری پارلیمنٹ کا اجلاس 7 جون 2022 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے اب 9 جون 2022 کو سہ پہر 4 بجے ہارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہو گا۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مجلس شوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی قومی اسمبلی کے قواعد 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔