پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ووٹ بیچنے والے پارلیمنٹرین کا عوام احتساب کرے گی ،میاں ریاض حسین پیرزادہ

107

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ دنیا میں ہر جگہ ہوتی ہے، اس کو روک نہیں سکتے، پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ووٹ بیچنے والے پارلیمنٹرین کا عوام احتساب کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پیشے کے لحاظ سے وکیل ہوں، عدالت کے فیصلوں پر بات نہیں کروں گا، اداروں پر بات کرنے کا تصور ختم ہونا چاہیے۔ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ دنیا میں ہر جگہ ہوتی ہے اس کو روکا نہیں جا سکتا بیک ڈور طریقہ سے کامیابی کے لئے اس طرح کی کوششیں کی جاتی ہیں۔