26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی 78ویں یوم آزادی کی تقریبات کےلئے...

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی 78ویں یوم آزادی کی تقریبات کےلئے تیاریاں جاری

- Advertisement -

راولپنڈی۔8اگست (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیےتیاریاں جاری ہیں۔ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق شہر کو قومی رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے۔ ترجمان پی ایچ اے کے مطابق مرکزی شاہراہ مری روڈ سمیت شہر کے اہم مقامات کو دلکش روشنیوں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

مری روڈ، سکستھ روڈ اور چاندنی چوک فلائی اوور کو سبز و سفید روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے جب کہ علامہ اقبال پارک اور دیگر اہم مقامات بھی قومی جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے خوبصورتی سے سجے ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ 14 اگست کا دن تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ دن جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صرف آزاد قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں، اس لیے پی ایچ اے راولپنڈی نے شہر کو قومی دن کے موقع پر دلکش اور پرجوش ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ پی ایچ اے کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں تاکہ شہریوں کو جشن آزادی میں شرکت کا موقع میسر آ سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں