31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے عوام کو تفریحی...

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے عوام کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کےاقدامات

- Advertisement -

راولپنڈی۔20مئی (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سےپارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر کٹاریاں پارک میں شاندار تزئین و آرائش اور ہارٹی کلچر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ پارک میں لگائے گئے رنگ برنگے اور خوشنما پھولوں نے پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا ہے جو دیکھنے والوں کے دل موہ لیتے ہیں۔

شام کے وقت شہری بڑی تعداد میں کٹاریاں پارک کا رخ کرتے ہیں اور ان خوبصورت مناظر اور تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پی ایچ اے کی جانب سے پارک میں حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ پارک آنے والے خود کو محفوظ محسوس کریں۔ علاوہ ازیں پی ایچ اے کا عملہ باقاعدگی سے پھولوں اور پودوں کی دیکھ بھال اور ہارٹی کلچر کے کام میں مصروف ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ عوامی سہولت اور تفریح کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی کو سرسبز و شاداب بنانے اور عوام کو خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کا عملہ پوری لگن اور محنت سے پارکس کی خوبصورتی برقرار رکھنے میں مصروف ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ایک صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق راولپنڈی کو سرسبز بنا کر ہی حقیقی ترقی ممکن ہے اور سبز ماحول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599367

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں