چنیوٹ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل چنیوٹ کے پارکوں کی بہتری و بحالی کے حوالے سے سرگرم، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن اور سی او ایم سی مظفر بیگ کے ہمراہ صبح سویرے قائد اعظم پارک، ٹیپو پارک، سیٹلائٹ ٹاون لیڈیز اینڈ جینٹس پارک کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر نے پارکس کے مختلف حصوں میں عوامی سہولیات کا جائزہ لیا،
ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو تمام پارکس کی بہتری و بحالی، صفائی ستھرائی،بیوٹیفکیشن کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ فوری طور پر تمام پارکوں میں وائٹ واش، پودوں و گھاس کی تراش خراش کروائی جائے اور واکنگ ٹریکس کی بحالی، جھولے مرمت اور نئے بینچز رکھوائیں جائیں، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے پارکس میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔\378
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517607