اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کا شیشہ تو ڑ کر قیمتی اشیا ءچوری کرنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب بین الصوبائی منظم گر وہ کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان کے قبضے سے مسروقہ قیمتی لیپ ٹا پ اور نقدی برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھا نہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ بین الصوبائی منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ قیمتی لیپ ٹا پ اور نقدی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کی شنا خت رومان اور اکرام اللہ کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان مقامی ٹر انسپورٹ پر ابیٹ آ باد اورما نسہر ہ سے آکر شفاء ہسپتال، سیکٹر جی نا ئن، بلیو ایر یا، فیصل مسجد اور پا کستا ن کے دیگر اضلاع میں متعدد وارداتیں کرتے تھے ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- 15 ”یا”آئی سی ٹی ایپ”15پر فوری اطلا ع دیں۔