اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارکو ریفائنرزی کا اضافہ پٹرولیم کے شعبہ کے لئے انتہائی خوش آئند ہے، منصوبے کی تکمیل سے ملکی سطح پر آئل ریفائنری کی استعداد میں بہتری کے ساتھ مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارکو کی طرف سے کوسٹل آئل ریفائنری لگانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کے علاوہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ چھ مہینوں کے اندر ٹرمینل لگانے کا کام شروع ہو جائے گا، مزید یہ کہ سال بعد ریفائنری لگانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارکو ریفائنری کا اضافہ پٹرولیم سیکٹر کے لئے انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ملکی سطح پر آئل ریفائنری کی استعداد میں بہتری کے ساتھ مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔