20.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومقومی خبریںپاسکو کے گندم ذخائر کے موثر انتظام کے لئے مربوط حکمت عملی...

پاسکو کے گندم ذخائر کے موثر انتظام کے لئے مربوط حکمت عملی ضروری ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نےکہا ہے کہ پاسکو کے گندم ذخائر اور موجودہ مالیاتی معاملات کے موثر انتظام کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے تاکہ ادارے کی پائیدار کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو ) اور گندم کے ذخائر سے متعلق معاملات پر منعقدہ اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری وسیم اجمل چوہدری سمیت وزارت اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاسکو کے خاتمے کے عمل، موجودہ گندم سٹاک اور بجٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران پاسکو کے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد کارکردگی میں بہتری اور ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاسکو کے گندم ذخائر اور موجودہ مالیاتی معاملات کے مؤثر انتظام کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنانا ضروری ہے تاکہ ادارے کی پائیدار کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔وزارت قومی غذائی تحفظ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غذائی تحفظ سے متعلق پالیسیوں کو مزید موثر بنانے اور قومی مفاد میں اہم فیصلے کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574774

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں