پالیسی ریٹ میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

162
پالیسی ریٹ میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی خوش آئند ہے، شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے اگلے اعلان میں 400 بیسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے، گزشتہ چھ ماہ میں پالیسی ریٹ میں 9 فیصد کی کمی ہوئی ہے،پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا، سرمایہ کاری، برآمدات سمیت کرنسی سرکولیشن میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومتی اندرونی قرضوں میں بھی بڑی کمی ہوگی،حکومت کی جانب سے آئی پی پیز سے معاہدوں کی منسوخی بھی اہم قدم ہے۔