23.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومقومی خبریںپالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ، پالیسی ریٹ میں...

پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ، پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی کی گنجائش موجود ہے، صدرآل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے گا ۔ اتوار کو اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح فروری2025میں 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے برعکس پالیسی ریٹ کی شرح کم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی سرمایہ بینکوں میں رہتا ہے جس کی وجہ سے مقامی کاروبار کے لئے مطلوبہ سرمایہ دستیاب نہیں ہوتا ۔بینکوں میں پڑا ہوا سرمایہ مختلف کاروباروںمیں لگنے سے ہی معیشت میں تحرک پیدا ہوگااور اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے پاس اب بھی پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، ایسے حالات میں مقامی کاروباروں کے لئے سرمایہ میسر آنے سے ہماری معیشت مزید ترقی کرے گی ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573150

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں