13.3 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومقومی خبریںپالیسی سازوں کو تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانا...

پالیسی سازوں کو تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانا ہونگے،ناصر منصور قریشی

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ پالیسی سازوں کو تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانا ہونگے۔منگل کو چیمبر ہاؤس میں دورہ کرنے والے تجارت اور صنعت سے وابستہ رہنماؤں سے ملاقات کے دوران صدر قریشی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی حالیہ وضاحت کو سراہا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک کی شمسی توانائی کی پالیسی یا اس کی قابل تجدید توانائی کی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے توانائی کے پائیدار حل کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام قوم کے لیے سستی اور ماحول دوست بجلی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔آئی سی سی آئی کے صدر نے شفاف حقائق اور اعداد و شمار کے ذریعے سولر پالیسی کے حوالے سے عوامی ابہام کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایات کا بھی خیر مقدم کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بجلی کے نرخوں میں کمی کے مقصد سے آنے والے پیکیج کے وزیر اعظم کے اعلان کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ قدم عوام کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرے گا اور کاروباری مسابقت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے پیچیدہ ضوابط اور ریڈ ٹیپ ازم پر تنقید کی جو کاروباری ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو روکتے ہیں۔

صدر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ اصل چیلنج نہ صرف نااہلی میں ہے بلکہ اختیارات کو برقرار رکھنے کے لیے جان بوجھ کر قوانین کے غلط استعمال میں ہے۔طاقت کو برقرار رکھنے کے اس کلچر نے گورننس کو ایک خود ساختہ طریقہ کار میں تبدیل کر دیا ہے جو قومی ترقی کو روکتا ہے۔

انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ مستقبل کی سوچ رکھنے والے گورننس ماڈل کو اپنائیں جو موثر، جوابدہ اور جدید کاروبار کی ضروریات کے مطابق ہو۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے مقامی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے کاروباری برادری کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576078

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں