کوالالمپور ۔ 29 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں بحالی کا عمل شروع ہو گیا۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے فروری2019 کے لیے سودے 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2014 رنگٹ (479.75 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل45,569 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔