کوالالمپور ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) ملائشین کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے پام آئل کے نرخ بدستور گراوٹ کا شکار ہیں۔برسا ملائشیا ڈرائیویٹیو ایکس چینج میں دسمبر کے لئے پام آئل کی ترسیل قیمت میں 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 2805 رنگٹ (669.93 ڈالر)فی ٹن رہی۔ایکسچینج میں پچیس پچیس ٹن کی 44,183 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ملائشین رنگٹ کی شرح تبادلہ 4.1870 فی ڈالر پر ہے۔