پام آئل کی قومی درآمدات میں جنوری کے دوران 53.51 فیصدتک کا اضافہ

121
Palm oil imports
Palm oil imports

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):پام آئل کی قومی درآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 53.51 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 96.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ جنوری 2024 کے دوران پام آئل کی درآمدات کی مالیت 62.6 ارب روپے رہی تھی ۔

اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران پائل آئل کی ملکی درآمدات میں 33.5 ار ب روپے یعنی 53.51 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔