اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کی ایک سازش ہے‘ آرمی چیف نے یہ ثابت کیا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔میں نے بنوں جلسہ کی تقریر میں عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …
پاناما لیکس پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، اکرم درانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کی ایک سازش ہے‘ آرمی چیف نے یہ ثابت کیا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔میں نے بنوں جلسہ کی تقریر میں عمران خان کو سمجھانے کی کوشش کی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت ترقی کرے گی جبکہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ دراصل پاناما لیکس کا مسئلہ اس موقع پرملک میں جاری پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ سبوتاژ کرنے کے لئے اٹھایا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات میں تاخیر نہیں چاہتی۔








