اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر اور خلیج تعاون کونسل کیلئے وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے تجارت و سرمایہ کاری جاوید ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما لیکس کے فیصلے کو حق اور سچ کی تاریخی فتح کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے موقف کی تائید ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہونگے۔ بحرین میں مقیم پاکستانی برادری نے جاوید ملک سے ملاقات کی اور وزیراعظم محمد نواز شریف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جاوید ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔