پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام نہیں ،ہم جوڈیشل کمیشن کے سامنے جواب دیں گے، وزیراعظم پر الزام لگانے والے چھپتے پھریں گے،میاں عبدالمنان

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم پر الزام لگانے والے چھپتے پھریں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام نہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنے گا۔ پانامہ پیپرز کے …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم پر الزام لگانے والے چھپتے پھریں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام نہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنے گا۔ پانامہ پیپرز کے حوالے سے ہم اس کے سامنے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم پر الزام لگانے والے چھپتے پھریں گے۔ انہیں پاکستان میں کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ پانامہ پیپرز کی تیسری اور چوتھی قسط آنے والی ہے۔ سب کو پتہ چل جائے گا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ باہر کس نے بھیجا۔ اس مسئلہ پر حکومت خوفزدہ نہیں۔ ہم سٹریٹ ورکر ہیں‘ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

Leave a Reply