پانامہ پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آ رہی ہے،چوہدری فواد حسین

117

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، اب کہا جا رہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آ رہی ہے۔ عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏پانامہ کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولیں گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی