پانامہ پیپرز کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں ہے جو بھی فیصلہ ہوا، ہمیں قبول ہوگا،بیرسٹر ظفراللہ خان

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا اس لیے ہمیں پیشن گوئیوں سے گریز ہی کرنا چاہیے اور عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، میں نے سیاست اور قانون پڑھا ہے اس لیے میں تو پیشن گوئیاں نہیں …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا اس لیے ہمیں پیشن گوئیوں سے گریز ہی کرنا چاہیے اور عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، میں نے سیاست اور قانون پڑھا ہے اس لیے میں تو پیشن گوئیاں نہیں کر سکتا، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعرات کو ایک جنی ٹی وی چینل کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کے حوالے سے ہم نے عدالت میں تمام ثبوت جمع کرا د ئیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی تو اس بارے میں کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی اس لیے اب ہمارے ثبوت درست ہیں یا غلط اس کا فیصلہ عدالت عالیہ نے کرنا ہے کیونکہ اس کا اختیار بھی انہی کے پاس ہے، ہمیں اپنے فیصلے دینے سے گریز کرنا چاہیے، البتہ آئندہ پیشی پر عدالت عظمیٰ سے یہ استدعا کریں گے کہ اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے تاکہ اس کا جلد فیصلہ ہو سکے

مزید خبریں

Leave a Reply