اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالے سے ہمیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے اور ہم پر عزم ہیں کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عدالتوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، پاکستان تحریک انصاف ہم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، پانامہ پیپرز سمیت ہمارے اوپر جتنے بھی الزامات لگائے ان میں سے کسی ایک کا بھی کوئی ثبوت آج تک یہ لوگ عدالت میں پیش نہیں کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔