پانچواں ایک روزہ بین الاقومی میچ،نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

124
پانچواں ایک روزہ بین الاقومی میچ،نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی۔7مئی (اے پی پی):پانچویں ایک روزہ بین الاقومی میچ میں نیو زی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے جارہے5ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈپلئینگ الیون: ول ینگ، ٹام بلنڈل (وکٹ کیپر)، ہنری نکولس، ٹام لیتھم(کپتان)، مارک چیپ مین، کول میکونچی، ریچن رویندرا، ایڈم ملنے، ہنری شپلے، ایش سودھی اور میٹ ہنری شامل ہیں جبکہ پاکستان الیون: شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، افتخار احمد، سلمان آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور حارث رئوف شامل ہیں۔