پانچویں پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اینڈ سنگل کنٹری ایگز بیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب ،جمعہ کو آخری تاریخ

71
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’پانچویں پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اینڈ سنگل کنٹری ایگز بیشن‘‘ میں شرکت کے لئےدرخواستیں کل جمعہ تک جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش ایتھوپیا کے شہر عدیس ابابا میں 15تا 17جنوری جاری رہے گی جس میں دلیہ ، دالیں ، چاول ، فروزن فوڈ ، نمک ، مصالحہ جات ، جوس ، بیوریجز ، پھل ، کچن آئیٹم ، ٹیکسٹائل آئیٹم ، فارماسیوٹیکل ، سرجیکل اور میڈیکل آلات ، کاسمیٹکس ، سٹیل ، لوہا ، کیبلز ، گاڑیوں کے سپئیر پارٹس ، ٹرانسفارمر ، بجلی کی تاریں ، فرنیچر ، کیمیکلز ، پینٹس ، کھادیں ،

تعمیراتی سامان ، شیشہ ، لیدر کی مصنوعات ، زرعی مشینری ، ٹریکٹر ، ٹینٹ ، کینوس ، پلاسٹک آئیٹم ، کارپیٹ ، مصنوعی جیولری ، حفاظتی سامان اور سٹیشنری سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔