پانچویں کومبیکس ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ ،ایونٹ کے پہلے دن چھ مختلف ویٹ کیٹیگری مقابلے

86

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پانچویں کومبیکس ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ کیروگی ایونٹ کے پہلے دن چھ مختلف ویٹ کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوئے ۔مردوں کی 68 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں کروشیا کے لیون گلاسنووچ نے افغانستان کے زین حکمت اللہ کو 0-2 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا ۔قازقستان کے بیکسلٹن موسی خان نے برائونز جبکہ قازقستان کے ہی ایلڈر بیریمنے نے فورتھ برائونز اپنے نام کیا ۔

مردوں کی 74کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں ازبکستان کے نجم الدین کوسمخوجیو ب نے افغانستان کے اومدسہک کو 0-2سے ہرا کر سونے کاتمغہ اپنے نام کرلیا ۔جارڈن کے محمد اوتھمان نے برائونز اور پاکستان کے محمودخان نے فورتھ برائونز حاصل کیا۔ 87 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے احتشام الحق نے ورلڈ رینکنگ نمبر 13 امریکہ کے مچل روڈریجز کو 0-2 سے ہرا کرگولڈ میڈل جیت لیا ۔قازقستان کے نربل یرسلینو نے برونز اورپاکستان کے محمد عدنان نے فورتھ برائونز حاصل کیا ۔

خواتین کی 49 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں انڈونیشیا کی نی کادک ہینی نے نیپال کی انجلی تامنگ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا افغانستان کی زرغنہ نوری نے برونز جبکہ پاکستان کی شیزہ جواد نے فورتھ برونز جیتا خواتین کی 57 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں قازقستان کی ماریہ سیووستیانوا نے پاکستان کی نوررحمان کو0-2سے ہرا کر سونے کاتمغہ جیتا ، پاکستان کی سبیرا بی بی نے برائونز اور قازقستان کی آرالم نے فورتھ برونز ج اپنے نام کیا ۔

خواتین کی73 کلوگرام کیٹگری میں برطانیہ کی لورن ولیمز نے اپنی ہم وطن ایملی سدرلینڈ کو 0-2سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا ۔ پاکستان کی بشری زبیری نے برائونز جبکہ قازقستان کی ڈیانا کیخلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔