پانچ جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

86
arrested
arrested

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے نتیجہ میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دورا ن پا نچ جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشز سید شہزاد ند یم بخاری کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ48گھنٹوں کے دوران مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن پانچ جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی گئی،

تھا نہ کورال پولیس نے دو ملزمان عبدالر حمان اور طلعت حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور 350گر ام چرس برآمد کرلی،تھا نہ لوہی بھیر پولیس نے دو ملزمان احسن ابر اہیم اور مہد محی الدین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 232گر ام چرس اور ایک عدد نا ئن ایم ایم پستول برآمد کرلیا، تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم ند یر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔