اسلام آباد ۔ 19 جون(اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کی ریجنل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں میں آم کی برآمدات اوسطا 90 ہزار ٹن سالانہ رہی ہیں جبکہ ملک مین ہر سال تقریبا 1.8 ملین ٹن آم کی پیداوار حاصل ہوتی ہے اسطرح گذشتہ پانچ سال کے دوران آم کی ملکی پیداوار کا صرف4 . 5 فیصد حصہ برآمد کیا جا سکا ہے۔