اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران مری بروری کمپنی لمیٹڈ کی آمدنی میں 15 فی صد اوسط سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ ایم یو آر ای بی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 2016-17ءمیں پہلے نو ماہ کے دوران کمپنی نے 662 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص نفع 852 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔