27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپانچ ماہ قبل خلا میں جانے والےچار خلاباز ایلون مسک کی کمپنی...

پانچ ماہ قبل خلا میں جانے والےچار خلاباز ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کے کیپسول میں زمین پر واپس پہنچ گئے

- Advertisement -

واشنگٹن۔10اگست (اے پی پی):پانچ ماہ قبل خلا میں جانے والےچار خلاباز ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کے کیپسول میں زمین پر واپس پہنچ گئے۔انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق یہ خلا باز خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے سٹار لائنر پر تعینات کیے جانے والے دو خلا بازوں کی جگہ لینے مارچ میں عالمی خلائی سٹیشن پر گئے تھے ۔

ان خلا بازوں کو لے کر سپیس ایکس کیپسول بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے روانگی کے ایک دن بعد جنوبی کیلی فورنیا کے ساحل کے قریب پیراشوٹ کی مدد سے بحرالکاہل میں اترا۔واپس آنے والے خلا بازوں میں ناسا کی این میک کلین اور نکول ایئرز، جاپان کے تاکویا اونیشی اور روس کے کیریل پسکوف شامل ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں