پانچ ماہ کے دوران 25 لاکھ 17 ہزار 623 معتمرین ارض مقدس پہنچے

112
عازمین حج کا بہترین انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد سلمان سے اظہار تشکر

ریاض ۔ 18 جنوری (اے پی پی) یکم محرم 1440ھ سے 9 جمادی الاول 1440ھ تک عمرہ کیلئے 25 لاکھ 17 ہزار 623 افراد سعودی عرب پہنچے جبکہ مذکورہ مدت کے دوران 21 لاکھ 38 ہزار 501 معتمرین اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔ عمرہ موسم کے آغاز سے لے کر 17 جنوری 2019ء تک بری، بحری اور فضائی راستوں سے پانچ ماہ کے دوران 45 لاکھ سے زیادہ افراد عمرہ کیلئے سعودی عرب آئے اور عمرہ کرکے اپنے وطن واپس گئے۔ محکمہ پاسپورٹ نے مملکت آتے اور جاتے وقت معتمرین کی امیگریشن کی کارروائی معیاری طریقے سے نمٹائی۔ محکمہ پاسپورٹ نے عمرہ پر آنے والوں سے کہا ہے کہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی تجویز یا سوال ہو تو وہ مشترکہ رابطہ مرکز 992 یا ای میل، یا سوشل ویب سائٹس پر پیش کرسکتا ہے۔