پانچ ملزمان گرفتار، منشیات ،اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

220
arrested
arrested

کوئٹہ۔ 10 دسمبر (اے پی پی):سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پشین معروف عثمان کی ہدایت پر سٹی اور صدر تھانہ پولیس نے سی آئی اے پولیس کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان ظفر اللہ، کامران اور محمد نسیم کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ایک کلو پانچ گرام چرس اور ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ تین کارتوس برآمد کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا۔

دوسری کارروائی میں ملزم عبدالرشید ولد عبدالرزاق نامی شخص سے 507 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں پولیس نے ملزم خدائے دوست کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ چور اور مسروقہ موٹر سائیکل تھانہ سٹی پشین کو درج مقدمہ میں مطلوب تھے۔ایس پی معروف عثمان کا کہنا تھا کہ شہر اور اطراف سے منشیات کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔