پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم نہیں کئے جا رہے ‘ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

108

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم نہیں کئے جا رہے اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ بھی ختم کرنے کا کوئی ارادہ زیر غور نہیں۔ پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسی افواہیں مذموم عزائم رکھنے والے لوگ پھیلا رہے ہیں۔ 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز ختم کرنے کا حکومت کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔