37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپانی قدرت کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک ہے، اس عظیم...

پانی قدرت کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک ہے، اس عظیم نعمت کی قدر کریں اور ضائع نہ کریں، فیصل واوڈا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)پانی کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانی قدرت کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لازم ہے کہ ہم قدرت کی عظیم نعمت کی قدر کریں اور اسے ضائع نہ کریں۔ وزیر آبی وسائل نے کہا کہ وطن عزیز میں پانی کے وسائل محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آبی وسائل کو بہتر سے بہتر طور پر بروئے کار لانے کے لئے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ وفاقی حکومت نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے آبی ذخائر اور وسائل کے انتظام و انصرام کو بہتر بنانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کو قدرت کا انمول تحفہ سمجھتے ہوئے اس کی قدر کریں اور اس کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=194237

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں