پانی وبجلی ڈویژن کے پاور سیکٹر میں پیپکو کی جاری سکیموں کیلئے ایک کھرب 97 ارب 87 کروڑ 10 لاکھ 88 ہزار روپے، نئی سکیموں کیلئے 19 ارب 10 کروڑ 43 لاکھ 73 ہزار روپے مختص

156

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2016-17ءکے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پانی وبجلی ڈویژن کے پاور سیکٹر میں پیپکو کی جاری سکیموں پر ایک کھرب 97 ارب 87 کروڑ 10 لاکھ 88 ہزار روپے اور نئی سکیموں پر 19 ارب 10 کروڑ 43 لاکھ 73 ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ بجلی کے شعبہ کے تمام جاری اور نئے منصوبوں پر مجموعی طور پر 3 کھرب 80 ارب 43 کروڑ 34 لاکھ 58 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔