اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 10 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 61 ارب 71 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔