ہری پور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی، پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ۔ 07 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
جن سے پانچ سو 36 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ترجمان نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں ۔
سات یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔جن سے 536 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 18 ہزار 07 سو کیوسک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1475.70 فٹ پر آگئی ہے ۔