27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںپاور سیکٹر میں جولائی اور اگست کے دوران 23.8 ملین ڈالر کی...

پاور سیکٹر میں جولائی اور اگست کے دوران 23.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری،شعبہ پٹرولیم میں حجم 3.2 ملین ڈالر رہا

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاور سیکٹر میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ( جولائی اور اگست 2021 )کے دوران23.8 ملین ڈالر سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی)کی گئی ، اسی دوران تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ایف ڈی آئی کا حجم 3.2 ملین ڈالر سے زیادہ رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی اور اگست 2020 کے دوران توانائی کے شعبے میں 62 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی ،تاہم جاری مالی سال میں جولائی اور اگست 2021 کے دوران پاور سیکٹر میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کا حجم بڑھ کر 85.8 ملین ڈالر رہا ۔

- Advertisement -

اس طرح2021 کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اسی عرصے کے دوران پاور سیکٹر میں 23.8 ملین ڈالر سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں یعنی جولائی اور اگست 2021 کے دوران تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 35.3 ملین ڈالر رہا ہے

جبکہ گزشتہ مالی سال( جولائی اور اگست 2020 )کے دوران اس شعبے میں 32.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اسی عرصے کے دوران تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں 3.2 ملین ڈالر کی زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئ ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=275875

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں