پاور ڈویژن نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 22 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):پاور ڈویژن نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 22 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 364 فیڈر مکمل اور 217 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز …

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):پاور ڈویژن نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی پر 22 ستمبر تک کی رپورٹ جاری کر دی۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے، 364 فیڈر مکمل اور 217 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 58 مکمل اور 23 کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ 10929 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 24 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔ لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔

لیسکو کے 441 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 23 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔ لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 30 مکمل اور 144 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔ میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔ اسی طرح گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں سے 101 فیڈرز مکمل اور 2 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ گیپکو کے 204 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔

پیسکو کے 88 فیڈرز مکمل اور 3 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دئیے گئے ہیں۔ مزید برآں ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال جبکہ سیپکو کے زیرِ انتظام علاقے کے 44 متاثرہ فیڈرکو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں