اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن نے تابش گوہر کی تجاویز اور تجربے سے بہت فائدہ اٹھایا ، خوشی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تابش گوہر ملک کی خاطر اپنے خاندان سے ایک سال دور رہے ، پاور سیکٹر کی بہتری کے لئے خدمات فراہم کرنے پر ان کے شکرگزار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ تابش گوہر کے ساتھ کام کرنےکا موقع ملا ، پاور ڈویژن نے ان کی تجاویز اور تجربے سے بہت فائدہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں ۔