پاور ڈویژن کے دس مختلف نئے منصوبوں کیلئے 2012.980 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص

72

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2020-21ءکے دوران پاور ڈویژن کے دس مختلف نئے منصوبوں کیلئے 2012.980 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے جمعہ کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان منصوبوں پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ 8980.992 ملیان روپے جبکہ غیرملکی امداد کے عنصر میں 49.120 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران پی ایس ڈی پی میں شامل کئے گئے تمام نئے منصوبے سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) سے منظور شدہ ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق نئے شامل کئے گئے منصوبوں میں دھابیجی میں خصوصی اقتصادی زون منصوبہ میں 250 میگاواٹ بجلی کی فمراہمی کا 1000 ملین روپے کا منصوبہ اور پلیسکو کے تحت پشاور، خیبر اور بنوں میں اے بی سی کیبل کیلئے 350 ملین روپے جبکہ بن قاسم انڈسٹیرل پارک میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا 300 ملین روپے کا منصوبہ بھی شامل ہیں۔