پیانگ یانگ۔11 اکتوبر(اے پی پی) شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ا±ن نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کم جونگ ان نے پاپائے روم کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ یہاں تسریف لائیں تو انہیں خوشی ہوگی۔ واضح رہے کہآئندہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جے بھی پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے ۔ مون جے اِن کے دفتر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ جب دونوں کوریائی ریاستوں کے سربراہان کی ملاقات ہوئی تھی تو کِم جونگ ا±ن نے پاپائے روم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔