پورٹ مورسبی۔2ستمبر (اے پی پی):پاپوا نیو گنی کے جزیرہ بوگین ویل میں پیر کی صبح ایک زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ ڈی پی اے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوبی ساحل پر واقع ٹوکاکا کے قریب تھا جو کہ بوکا سے 178 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔